17 مارچ، 2024، 1:41 AM

بھارت میں عام انتخابات، 19 اپریل کو آغاز اور 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا

بھارت میں عام انتخابات، 19 اپریل کو آغاز اور 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا

بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے نئی دہلی میں نیوز کانفرنس کے دوران شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات 7 مرحلوں میں مکمل ہوں گے اور ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے 3 روز بعد 4 جون کو نتائج آئیں گے۔

بھارت کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی 4 جون تک مکمل ہوجائے گا اور انتخابی عمل کی نگرانی دو ہزار 100 مبصرین کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے مطابق 96 کروڑ 80 لاکھ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جس میں ایک کروڑ 80 لاکھ نئے ووٹرز بھی شامل ہیں اور یہ ووٹرز لوک سبھا کے 543 ارکان منتخب کریں گے۔

لوک سبھا کے انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے موقع پر حکام نے آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڑیسہ میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کا بھی اعلان کردیا۔

News ID 1922633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha